Live Updates

تحریک انصاف کا حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کافیصلہ

منگل 9 دسمبر 2014 17:48

تحریک انصاف کا حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کافیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک رہنماﺅں نے موقف اختیار کیا کہ اگر حکومت مذاکرات کرنے میں سنجیدہ ہوتی تو فیصل آباد میں پرامن احتجاج پر تشدد نہ کیا جاتے۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں تشدد اور کارکن کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں مذاکرات نہیں ہو سکتے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات