ٹائیگر ووڈ دبئی میں 18ہول چیمپئین شپ گالف کورس ڈیزائن کریں گے ،زید الچار ۔۔۔

دماک پراپرٹیز کو آپریٹ دی ٹرمپ آرگنائزیشن کرے گی،55ملین اسکوائر فٹ کے اکویہ آکسیجن میں واقع "ٹرمپ ورلڈ گالف کلب"دبئی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کلب ہاؤس ، ورلڈ کلاس ریسٹورنٹ اور پروشاپ شامل ہوگی،ایم ڈی دماک پراپرٹیز

منگل 9 دسمبر 2014 18:28

ٹائیگر ووڈ دبئی میں 18ہول چیمپئین شپ گالف کورس ڈیزائن کریں گے ،زید الچار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) دماک پراپرٹیز یواے ای نے اعلان کیاہے کہ گالف سپراسٹار ٹائیگر ووڈ دبئی میں 18ہول چمپئین شپ گالف کورس ڈیزائن کریں گے جس کی تعمیر دماک پراپرٹیز جبکہ اس کو آپریٹ دی ٹرمپ آرگنائزیشن کرے گی۔55ملین اسکوائر فٹ کے AKOYA Oxygen میں واقع "ٹرمپ ورلڈ گالف کلب"دبئی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کلب ہاؤس ، ورلڈ کلاس ریسٹورنٹ اور پروشاپ شامل ہوگی۔

DAMACپراپرٹیز کے منیجنگ ڈائریکٹر زید الچار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ٹائیگر ووڈ دنیا کے مایہ ناز اور مشہور کھلاڑی ہیں اور وہ دنیا بھر میں اپنے تجربات اور ڈیزائن کی مہارت کو اس گالف کورس میں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ دی ٹرمپ آرگنائزیشن کی گالف کورس میں مہارت، دماک پراپرٹیز کی لگژری رئیل اسٹیٹ میں لیڈر شپ پوزیشن اور دبئی کی اہمیت کے باعث ٹائیگر ووڈ کا ڈیزائن کردہ، دی ٹرمپ گالف کلب دبئی ایک مارکیٹ لیڈر ہوگا جسے دنیا کے بہترین گالف کورسز کے ساتھ جانچا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹائیگر ووڈ کی AKOYA Oxygen کے ساتھ شراکت داری فیشن اورآؤٹ ڈور کی نئی شراکت داری ہے۔ ٹائیگر ووڈ پہلے ہی گالف کورس ڈیزائننگ میں شہرت حاصل کرچکے ہیں اور ان کے ڈیزائن کردہ پراجیکٹس میکسیکو اور امریکا میں مختلف مراحل ہیں۔ ٹائیگر ووڈ کا ڈیزائن کردہ پہلا پراجیکٹ میکسیکو میں اس سال کے آخر تک کھیل کیلئے تیار ہوجائے گا۔ٹائیگر ووڈ نے کہاکہ انہوں نے دنیا کے ہر خطے پر بشمول اسکاٹ لینڈ، امریکا اور آسٹریلیا میں گالف کھیلنے کا تجربہ کیا ہے اور دنیا کے بہترین گالف کورسز کے تمام اچھے فیچر ٹرمپ ورلڈ گالف کلب دبئی میں شامل کریں گے تاکہ گالفرز بار بار وہاں کھیلنا پسند کریں۔

ٹائیگر ووڈ نیا کے 14میجر گالف اعزازات جیت چکے ہیں جوکہ جیک نکولس کے بعد ایسا کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں اور دو مرتبہ دبئی ڈیزرٹ کلاسک کا ٹائٹل جیتنے والے ٹائیگر ووڈ پہلے بھی دبئی میں گالف کورس ڈیزائن کرنے کا ارادہ رکھتے تھے اب اپنے خواب کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ٹائیگر ووڈ نے کہاہے کہ دبئی بہت تیزی کے ساتھ گالف کیلئے ایک بااثر منزل بنتا جارہاہے جوکہ پروفیشنل گالفرزاور نئے کھلاڑیوں کو اچھی آب و ہوا اور حیرت انگیز لائف اسٹال آفر کرتاہے۔

ٹرمپ ورلڈ گالف کلب دبئی میں تعمیر کا آغاز پہلے ہی ہوچکا ہے اور کلب 2017کے آخر تک تیار ہوجائے گا۔ یہ ٹرمپ آرگنائزیشن کا دنیا میں 18واں جبکہ DAMAC پراپرٹیز کے ساتھ دبئی میں دوسرا گالف پراجیکٹ ہوگا۔ٹرمپ آرگنائزیشن کے چیئرمین اور صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے کہاہے کہ ٹائیگر ووڈ گالف کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی ہیں اور ان کی سربراہی میں گالف کلب کی تیاری ہمارے اور DAMACپراپرٹیز کے اشتراک سے ایک بہت خاص چیز ثابت ہوگی۔دی ٹرمپ ورلڈ گالف کلب دبئی AKOYA Oxygen میں اُم سقیم روڈ ایکسٹینشن پر واقع ہوگا جوکہ AKOYA DAMACسے صرف 15منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :