شاہ رخ خان کا ہم شکل ہونے کا فائدہ،

میں نے چار مہینوں میں شاہ رخ کی طرح چلنا، سونا، رونا اور ہنسنا سیکھا۔ مجھے خوابوں میں بھی شاہ رخ ہی نظر آنے لگے۔ میں نے سوچا کہ مجھے اپنی اداکاری کو سنجیدگی سے لے کر قسمت آزمائی کرنی چاہیے، اور آج میں یہاں ہوں،پرشانت، ’مجھے 25 ہزار روپے یومیہ ملتے ہیں اور مہینے میں اگر صرف 10-15 دن کام کیا تو 15 دن کی کمائی تقریبا تین لاکھ روپے ہوتی ہے اور اگر پورے مہینے کام کرتا ہوں تو چھ سے سات لاکھ بن جاتے ہیں،ہمشکل شاہ رخ خان

منگل 9 دسمبر 2014 18:56

شاہ رخ خان کا ہم شکل ہونے کا فائدہ،

مہاراشٹر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ناگپور شہر کے رہنے والے پرشانت والڈے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے ہم شکل ہیں اور یہی ان کی کمائی کا ذریعہ ہے۔سوانگ بھرنے والے آرٹسٹ پرشانت کو ذرا دور سے دیکھنے پر کسی کو بھی ان کے شاہ رخ خان ہونے کا دھوکہ ہو سکتا ہے۔پرشانت کا کہنا ہے کہ جب ان کے پڑوسیوں نے انھیں شاہ رخ خان کا ہم شکل کہنا شروع کیا تب سے انھوں نے ممبئی کو اپنا گھر اور بالی وڈ کو اپنا ’میدانِ عمل‘ بنا لیا ہے۔

پرشانت کے مطابق 15 سال قبل جب وہ ناگپور سے ممبئی آئے تو سب سے پہلے شاہ رخ کے گھر ’منت‘ کی زیارت کی اور وہ روز وہاں جا کر شاہ رخ خان سے ملنے کی منت مانگا کرتے تھے۔وہ کہتے ہیں: ’میں ناگپور میں سٹیج شوز اور سپرسٹارز کی نقالی کیا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

جب میں شاہ رخ خان کی نقالی کرتا تھا تو مجھے خوب داد ملتی تھی۔ اس کے بعد سے تو مجھے صرف شاہ رخ کا سوانگ بھرنے کی پیش کشیں ہونے لگیں۔

انھوں نے مزید کہا: ’میں نے چار مہینوں میں شاہ رخ کی طرح چلنا، سونا، رونا اور ہنسنا سیکھا۔ مجھے خوابوں میں بھی شاہ رخ ہی نظر آنے لگے۔ میں نے سوچا کہ مجھے اپنی اداکاری کو سنجیدگی سے لے کر قسمت آزمائی کرنی چاہیے، اور آج میں یہاں ہوں۔‘ان کا کہنا ہے کہ اشتہارات میں انھیں شاہ رخ کی ڈمی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور جب شاٹ فائنل ہو جاتا ہے، تب اصلی شاہ رخ خان کو بلا لیا جاتا ہے۔

فلموں میں آمد کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ ’اوم شانتی اوم،‘ ’ڈان 2‘ اور ’چینئی ایکسپریس‘ جیسی فلموں میں شاہ رخ کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور اب یش راج کی آنے والی فلم ’فین‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔پرشانت نے بتایا: ’شاہ رخ بہت مصروف اور مہنگے اداکار ہیں اور ان کے پاس زیادہ وقت نہیں رہتا۔ ان کا ایک ایک منٹ قیمتی ہے اس لیے جب کسی طویل شاٹ کی ضرورت ہوتی ہے جس میں چہرہ صاف دکھانا ضروری نہ ہو، تب میں جاتا ہوں۔

اس کے علاوہ جب شاہ رخ کا جسم پیچھے سے دکھانا ہو اور وہ دستیاب نہ ہوں، تب بھی میں ہی شاٹ دیا کرتا ہوں۔شاہ رخ خان کے ہم شکل ہونے کی وجہ سے پرشانت کو دیپکا، پرینکا جیسی اداکاراوٴں کے ساتھ بھی کام کرنے کا بھی موقع ملا۔شاہ رخ خان کا ہم شکل ہونے کے فوائد بتاتے ہوئے پرشانت کہتے ہیں: ’مجھے 25 ہزار روپے یومیہ ملتے ہیں اور مہینے میں اگر صرف 10-15 دن کام کیا تو 15 دن کی کمائی تقریبا تین لاکھ روپے ہوتی ہے اور اگر پورے مہینے کام کرتا ہوں تو چھ سے سات لاکھ بن جاتے ہیں۔

پرشانت مزید کہتے ہیں: ’کبھی بھی بیرون ملک سٹیج شو کرتا ہوں۔ مجھے کئی بار شاہ رخ کی طرح پرفارم کرنے کے لیے بلایا جا چکا ہے۔ وہاں سے بھی کچھ کمائی ہو جاتی ہے۔شاہ رخ خان سے ملاقات کے بارے میں پرشانت بتاتے ہیں: ’مجھے بڑا بریک ایک اشتہار کے بعد ملا، میں نے جس میں شاہ رخ کی طرح اداکاری کی تھی۔ سب کو پتہ چل گیا کہ مارکیٹ میں شاہ رخ کا ایک ہم شکل آیا ہے جو اچھی اداکاری بھی کر لیتا ہے۔

اشتہار بہت مقبول ہوا اور مجھے فرح خان نے ’اوم شانتی اوم‘ کے آڈیشن کے لیے بلا لیا اور میں منتخب ہو گیا۔ بس وہیں میری ملاقات شاہ رخ سے ہوئی۔پرشانت کہتے ہیں کہ شاہ رخ ان کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں اور جب بھی وہ سیٹ پر آتے ہیں تو فلم سازوں سے ضرور پوچھتے ہیں کہ پرشانت نے کیسا کام کیا۔

متعلقہ عنوان :