آسٹریلیا کے 20 شہری داعش میں شمولیت کے بعد ہلاک ہوگئے،اٹارنی جنرل

منگل 9 دسمبر 2014 19:04

آسٹریلیا کے 20 شہری داعش میں شمولیت کے بعد ہلاک ہوگئے،اٹارنی جنرل

کینبرا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل جارج برنڈس نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے بیس شہری دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل نے منگل کو ایک بیان میں کہاکہ آسٹریلیا کے بیس شہری عراق اور شام میں دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہونے کے بعد ہلاک ہوگئی ہیں، آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل نے اپنے اور دوسرے یورپی ممالک کے شہریوں سے کہا کہ وہ دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہونے کے منفی نتائج سے آگاہی حاصل کریں۔

(جاری ہے)

جارج برنڈس کے یہ بیانات ایسی حالت میں سامنے آئے ہیں کہ جب آسٹریلیا کی حکومت نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران عراق اور افغانستان میں اس کے شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آسٹریلین اخبار کی رپورٹ کے مطابق شام اور عراق کی سرحد پر کوبانی شہر میں ہونے والے جھڑپوں میں آسٹریلیا کے پانچ یا چھ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :