پاکستان عوامی تحریک نے 17 دسمبر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

منگل 9 دسمبر 2014 19:47

پاکستان عوامی تحریک نے 17 دسمبر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 6 ماہ مکمل ہونے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے رہنماءخرم نواز گنڈا پور نے میڈیا کے سامنے اعلان کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 6 ماہ پورے ہونے پر ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ عوامی تحریک نے مشاورتی اجلاس میں چاروں صوبوں میں احتجاج کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ملک گیر ریلیوں میں ان کی تمام اتحادی جماعتیں بھی شریک ہوں گی جبکہ ان کا احتجاج مکمل طور پر پرامن ہو گا۔جوڈیشل انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے سے خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے قائم جے آئی ٹی کے نام پر انصاف کا خون کیا جا رہا ہے ۔حکومت کو چاہیئے کہ آزاد انوسٹی گیشن ٹیم بنا کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں تاکہ شہید ہونے والے کارکنان کو انصاف مل سکے۔