Live Updates

تحریک انصاف نے رانا ثناء اللہ کے الزامات مسترد کر دیئے

منگل 9 دسمبر 2014 20:30

تحریک انصاف نے رانا ثناء اللہ کے الزامات مسترد کر دیئے

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر۔2014ء) اعجاز چودھری کہتے ہیں کہ فیصل آباد میں (ن) لیگ نے اپنے کارکنوں کو سازش کے تحت باہر نکالا۔ حکمرانوں نے پولیس کو غلام بنا رکھا ہے۔ ڈی سی او فیصل آباد کو معطل کرکے فوری گرفتار کیا جائے۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے رانا ثناء اللہ کو جھوٹا قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

کہتے ہیں گولیاں برسانا مسلم لیگ (ن) کا مائنڈ سیٹ ہے۔ فیصل آباد میں سازش کے تحت کارکنوں کو باہر نکالا گیا۔ اعجاز چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف متاثرہ فریق ہے۔ وہی بتائے گی کی تفتیش کون کرے گا۔ تحقیقات کرنا رانا ثناء اللہ کا نہیں بلکہ پولیس کا کام ہے۔ سابق وزیر قانون، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی اور ڈی سی او فیصل آباد کو گرفتار کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے کہا کہ ان کی تحریک کا مقصد خون خرابہ نہیں بلکہ ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات