مسلح افواج نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں،وزیراعظم

منگل 9 دسمبر 2014 20:39

مسلح افواج نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں،وزیراعظم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں کامیاب آپریشن کےبعدامن سے پورے خطےمیں استحکام آئیگا، مسلح افواج نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں ہیں۔انہوں نے یہ بات اپنے زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کہی ۔اجلاس میںآرمی چیف جنرل راحیل شریف،گورنر خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار مشیر خارجہ سرتاج عزیزاور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس موقع پر مزیدکہا کہ مسلح افواج نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں ہیں،آپریشن ضرب عضب نےدہشتگردوں کی کمرتوڑدی،آئی ڈی پیز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیزنےپاکستان میں استحکام کیلیےعظیم قربانیاں دیں۔ حکومت آئی ڈی پیزکی دوبارہ بحالی اورآبادکاری کی ذمےداری پوری کریگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشن نے ضرب عضب اورخالی کرائےگئےعلاقوں پربریفنگ دی اورآئی ڈی پیزکی واپسی اوربحالی کےمنصوبےکاجائزہ لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :