رسالپور، نوجوان کو بیٹ سے تشدد کرنے کے بعد قتل کردیا گیا، ملزم گرفتار

منگل 9 دسمبر 2014 20:43

رسالپور، نوجوان کو بیٹ سے تشدد کرنے کے بعد قتل کردیا گیا، ملزم گرفتار

رسالپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) رسالپور میں نوجوان کو بیٹ سے تشدد کرنے کے بعد قتل کردیا گیا۔پولیس کی بروقت کاروائی پر ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیب گل ولد رحیم گل سکنہ بارہ بانڈہ تھانہ رسالپور میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی انعام گل PPWDپشاور میں ملازمت کرتا ہے گزشتہ دن ہم اپنے گھر میں موجود تھے کہ فضل اکبر ولد اللہ اکبر سکنہ رشکئی حال محلہ گوجران رسالپور میرے بھائی سے ملنے کے لئے آیا اور میرا اس کے ساتھ چلا گیا۔

رات کو ہمیں کسی نے اطلاع دی کہ آپ کے بھائی کی لاش رسالپو ر چھاونی ہیلتھ آرگنایزیشن میں پڑی ہوئی ہے جب ہم وہاں پہنچے اور دیکھا توتو میرا بھائی کو کرکٹ کے بلے پر شدید تشدد کرنے کے بعدبے دردی سے قتل کردیا گیاتھا رسالپور نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم فضل اکبر ولد اللہ اکبر سکنہ رشکئی حال محلہ گوجران رسالپور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :