جھنگ ، موضع ملکانہ میں بیٹوں نے ماں، سوتیلے باپ سمیت تین بیٹیوں اور بھائی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا ،
22 سالہ عائشہ مجزانہ طور پر محفوظ، ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
منگل 9 دسمبر 2014 20:57
جھنگ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) جھنگ سے 40کلومیٹر دور تحصیل 18 ہزاری کے نواحی موضع ملکانہ میں میاں بیوی سمیت تین بیٹیوں اور ان کے بھائی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔جبکہ 22 سالہ عائشہ مجزانہ طور پر محفوظ عائشہ کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جھنگ کے نواحی علاقہ موضع ملکانہ میں بیٹوں نے اپنی ماں ، سوتیلے باپ ، تین بہنوں اور ایک بھائی کو سوتے میں کلہاڑیوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
قتل ہونے والی ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی گئیں ۔ پولیس کے مطابق قتل کی واردات فاطمہ بی بی کے بیٹوں نے ماں کی دوسری شادی کی رنجش میں کی ہے ۔ ایس ایچ اوتھانہ اٹھارہ ہزاری میاں اسلم کے مطابق گرفتاری کیلئے ٹیمیں راولپنڈی روانہ کردی گئی ہیں ۔(جاری ہے)
واردات میں زندہ بچ جانے والی 22سالہ عائشہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان اس کے سوتیلے بھائی ہیں جو رات کے وقت سوتے میں کلہاڑیوں کے وار کرکے فرار ہوگئے ہیں۔
وادات میں گھر کا سربراہ فضل خان ،اس کی بیوی فاطمہ ،بیٹی رابعہ ،کائنات اور آٹھ سالہ یاسمین اور بیٹا عثمان شامل ہیں ۔جبکہ 22 سالہ عائشہ شدید زخمی ہوئی ۔فاطمہ کی فضل خان سے دوسری شادی تھی جس کا اس کے بیٹوں کو رنج تھا ۔جنہوں نے رنجش کی بنا پر ماں اور سوتیلے باپ سمیت تین بہنوں اور بھائی کو قتل کیا ۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ہیں پولیس کے مطابق ملزمان راولپنڈی کے رہائشی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.