Live Updates

عمران خان کا پلان لاشیں گرانا ہے ،اس طرز کی سیاست کرنی ہے تو خوداپنے بچوں کو ساتھ لیکر سڑکوں پرآئیں‘ عاصمہ جہانگیر،

آپ کسی کے گھر جا کر پتھراؤ کرینگے تو ظاہر بات ہے وہ آپ کو شربت تو پیش نہیں کرے گا‘ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

منگل 9 دسمبر 2014 21:15

عمران خان کا پلان لاشیں گرانا ہے ،اس طرز کی سیاست کرنی ہے تو خوداپنے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء ) سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کی سابق صدر عا صمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عمران خان کا پلان لاشیں گرانا ہے اور وہ آگ کی سیاست کر رہے ہیں،اگر انہوں نے اس طرز کی سیاست کرنی ہے تو وہ خوداپنے بچوں کو ساتھ لیکر سڑکوں پرآئیں،مسلم لیگ (ن) کو مد مقابل نہیں آنا چاہیے کیونکہ عوام عمران خان کے خلاف جارہے ہیں اور مد مقابل آنے سے لوگ (ن) کے خلاف ہو جائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ عمران خان شام کے وقت کنٹینر پر چڑھ کر جس طرح کی سیاست کر رہے ہیں اس کی عملی تصویر فیصل آباد میں نظر آ گئی ہے ۔احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے مگر زبر دستی دکانیں بند کرانا غنڈہ گر دی ہے ۔عمران خان اب لاہور کو بند کرنا چاہتے ہیں تو کرکے د کھالیں لاہور شہر کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ۔

(جاری ہے)

قیمتی جانیں چلی گئی ہیں اگر عمران خان نے لاشوں کی سیاست کرنی ہے تو وہ خوداپنے بچوں کو ساتھ لیکر سڑکوں پرآئیں۔عا صمہ جہا نگیر نے کہا کہ میں رانا ثناء اللہ کے خلاف ہوں تاہم انکے گھر پر پتھراؤ کرنا غلط اقدام ہے اگر آپ کسی کے گھر جا کر پتھراؤ کریں گے تو ظاہر بات ہے وہ آپ کو شربت تو پیش نہیں کرے گا بلکہ اپنے دفاع کے لئے کچھ نہ کچھ کرے گا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں سول وار نہیں ہو گی لیکن انتشار ضرور پھیلے گا ۔ مجھے ا ب کوئی شک نہیں رہا کہ اگر عمران خان کے پیچھے کوئی نہ ہوتا تو یہ اے بی سی پلان نہ پیش نہ کرتے ۔انہوں نے کہا کہ آمریت کوئی بھی نہیں چا ہتاتاہم آمریت لانے والوں کا وہی حشر ہوگا کہ وہ اپنا منہ بھی نہیں چھپاسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ مذاکرات کی میز سجائی جائے اور اپنی اناء کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کا سوچا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات