لاہور بند کرنے کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ہائیکورٹ نے طلب کر لیا

منگل 9 دسمبر 2014 21:40

لاہور بند کرنے کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ہائیکورٹ نے طلب کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں قائم 3 رکنی فل بنچ نے عمران خان کے 15دسمبر کو لاہور بند کرنے کے اعلان کے حوالے سے لاہور کا سیکیورٹی پلان کل طلب کر لیا۔ انجمن تاجران لاہور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال کیخلاف جان و مال کے تحفظ کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے فیصل آباد میں ہونے والے واقعے اور عمران خان کی آئندہ کال پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 4ماہ سے خوف کی فضا ہے، اگر سول وار ہوئی تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ بنچ کے سربراہ جسٹس خالد محمود خان نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کو رٹ قائم کرنے کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیا اس طرح حکومتیں چلتی ہیں؟حکومت نہیں چلتی تو گھر چلے جائیں، پہلے لاہور میں 13 افرادمرے، کل فیصل آباد میں ایک اور مر گیا ، بدامنی پھیلتی جارہی ہے ، قوم کو دھوکے میں نہ رکھا جائے ،پہلے بھی آدھا ملک گنوا چکے ہیں۔ کیس کی سماعت کل پھر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :