Live Updates

عمران کے بیان سے مایوسی ہوئی، دھاندلی ثابت ہوئی تو پوری اسمبلی گھر جائے گی: اسحق ڈار

منگل 9 دسمبر 2014 22:01

عمران کے بیان سے مایوسی ہوئی، دھاندلی ثابت ہوئی تو پوری اسمبلی گھر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے دو روز قبل دیئے گئے بیان سے سخت مایوسی ہوئی ہے، وہ اس بیان کی وضاحت کریں ورنہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام کے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے واضح کیا کہ اگر عدالتی تحقیقات میں دھاندلی ثابت ہوئی تو وزیر اعظم نواز شریف ہی نہیں بلکہ پوری اسمبلی گھر جائے گی اور نئے انتخابات ہوں گے اور کمیشن کے نتائج ہر کسی کو ماننا ہوں گے، اگر عمران خان نے نتائج تسلیم نہیں کرنے تو پھر ان تحقیقات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل وزیر اعظم نواز شریف کے سربراہی میں ہونے والے اہم اجلاس میں تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق فیصلہ ہو جا ئے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات