شیرجہان میر نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر،نوٹیفکیشن جاری

منگل 9 دسمبر 2014 22:30

شیرجہان میر نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر،نوٹیفکیشن جاری

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر۔2014ء)شیرجہان میر کو گلگت بلتستان کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی مدت کل ختم ہورہی ہے، نگران اراکین کے 12دسمبر کوحلف اٹھائے جانے کا امکان ہے جبکہ نگران حکومت آئندہ 90روز کے اندر نئے انتخابات کرائے گی۔