سیکیورٹی فوسز کی فضائی کارروائی ،8دہشت گردہلاک 5زخمی

بدھ 10 دسمبر 2014 10:59

سیکیورٹی فوسز کی فضائی کارروائی ،8دہشت گردہلاک 5زخمی

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر 2014ء)ضرب عضب میں سیکیورٹی فورسز کی ایک اور کامیابی آٹھ دہشت گرد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج صبح سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر وادی تیرہ ،کوکی خیل اور آکا خیل میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں آٹھ دہشت گردوں کی ہلاکت اور پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن تاحال اس آپریشن کی پاک فوجی کے محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے کسی قسم کی باضابطہ طور پر بیا ن سامنے نہیں آسکا ۔