انجلینا جولی کی دریا دلی‘راہ بیٹھے شخص سے خوب تصویریں اتروائیں

بدھ 10 دسمبر 2014 12:04

انجلینا جولی کی دریا دلی‘راہ بیٹھے شخص سے خوب تصویریں اتروائیں

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء)یونسیف کی خیر سگالی سفیر انجیلنا جولی نے اس وقت سب کو حیران کردیا جب ایک تقریب کے دوران سر راہ بیٹھے شخص کے ساتھ خوب تصویریں اتروائیں۔ہالی وڈ اسٹار نیو یارک میں ہونے والی اس تقریب میں آئیں تھیں۔

(جاری ہے)

کیمرے جگ مگا رہے تھے اور تقریب سے واپسی سے جاتے ہوئے اداکارہ کی نظر پڑیں اس راہ گیر پر، یہ شخص جو دیوار سے ٹیک لگائے اپنی دنیا میں مگن تھا۔ اسے نہیں معلوم تھا کہ اگلا لمحہ اس کے لیے یادگار بننے والا ہے۔ انجیلنا جولی نے واپس جاتے جاتے اس پر نظر ڈالی اور الٹے قدموں لوٹ کر آئیں، اس کے پاس بیٹھیں اور سیلفی اتروائی۔اداکارہ نے چند لمحے اس کے سنگ گزارے، ساتھ ساتھ اس سے ڈھیر ساری باتیں کیں۔ چہرہ تو اس کا جیسے کھل اٹھا۔