این اے 122دھاندلی کیس ،الیکشن ٹریبونل کا تفصیلی فیصلہ جاری

بدھ 10 دسمبر 2014 12:39

این اے 122دھاندلی کیس ،الیکشن ٹریبونل کا تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر 2014ء) الیکشن ٹریبونل نے این اے 122میں ووٹوں کی دوبار ہ گنتی کاتفصیلی فیصلہ جاری کر دیاہے ۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جانچ پڑتال کے عمل کی پانچ لاکھ فیس ادا کریں گے اور جانچ پڑتال کا عمل سیکشن 46کے تحت ہو گا اور ووٹوں کی گنتی کے دوران عمرا ن خان اور ایاز صادق بھی موقع پر موجودہوں گے جس کے بعد دوبارہ گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا ،اور ووٹوں کی تصدیق انگھوٹوں کے نشانات پر کی جائے گی اور جو ووٹ مستر د ہوں گے ان کی بھی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلی فیصلے کے مطابق کمیشن 15دسمبر کو رپورٹ مرتب کر کے الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :