ڈوبتی بپاشا کو کرن سنگھ کا سہارا

بدھ 10 دسمبر 2014 13:40

ڈوبتی بپاشا کو کرن سنگھ کا سہارا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء)بالی وڈ کی اداکارہ بپاشا باسو کو پانی سے بہت ڈر لگتا ہے کیونکہ انھیں تیرنا نہیں آتا۔بھارتی اخبار کے مطابق حال ہی میں بپاشا اپنی فلم ’اکیلے‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ شوٹنگ کیرالہ میں ہو رہی تھی اور اس دوران بپاشا کو کرن سنگھ گرور کے پیچھے جیٹ سکی پر بیٹھنا تھا۔

(جاری ہے)

بپاشا انتہائی ڈری ہوئی تھیں لیکن پھر بھی وہ سین شوٹ کرنے کے لیے راضی ہو گئیں۔

ایک جگہ پر کرن کو جیٹ سکی کو موڑنا تھا اور جیسے ہی انھوں نے موڑ کاٹا جیٹ سکی پلٹ گئی اور بپاشا پانی میں گر گئیں اور ڈوبنے لگیں۔اس وقت فلم کی ٹیم وہاں سے کافی دور تھی اس لیے کرن سنگھ نے بپاشا کو ڈوبتے دیکھ کر ان کو ڈوبنے سے بچایا۔بپاشا کو ایک دوسری کشتی میں کنارے پر لایا گیا اور انھیں سنبھلنے میں دو گھنٹوں سے زیادہ کا وقت لگا۔