خیرپور، اغواء برائے تاوان کا ملزم 2 سال بعد عدالت میں پیش

بدھ 10 دسمبر 2014 13:57

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) اغواء برائے تاوان کا ملزم 2 سال بعد عدالت میں پیش ہوگیا۔ جیل کے حوالے۔ تفصیلات کے مطابق 2 سال قبل بی سیکشن تھانے کی حدود سے شکیل احمد ولد عبدالغفور قاضی کو تاوان کیلئے اغواء کرنے کا ملزم علی بخش ولد دریا خان رند منگل کے روز 2 سالہ روپوشی ختم کرکے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت خیرپور میں پیش ہوگیا۔

(جاری ہے)

جج سید کوثر علی بخاری نی ملزم کو پولیس کی تحویل میں دیکر سینٹرل جیل خیرپور بھیج دیا۔ واضح رہے کہ ملزم 2 سال سے روپوش تھا‘ عدالت نے اسے اشتہاری قرار دیا تھا۔