لاہور ہائیکورٹ نے دو سگی بہنوں سے شادی کرنے والے اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کاروائی کے لئے دائر درخواست پر پولیس کو دونوں بہنوں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بدھ 10 دسمبر 2014 14:41

لاہور ہائیکورٹ نے دو سگی بہنوں سے شادی کرنے والے اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار طارق شمیم نے کیس کی سماعت کی۔دونوں سگی بہنوں کی والدہ درخواست گزار صفیہ بی بی کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیاکہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ محمد لطیف نے اسکی بیٹی رخسانہ سے شادی کی جس سے اسکی تین بیٹیاں ہیں مگر اس نے اسکی دوسری بیٹی رومان سعدیہ کو ورغلا کر دوسری شادی رچا لی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ غیر شرعی اقدام کرنے پر اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے تھانہ گارڈن ٹاون کے ایس ایچ او کو دونوں بہنوں کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت گیارہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔