بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے فیملی کے ہمراہ اپنی 39 ویں سالگرہ منائی

بدھ 10 دسمبر 2014 15:06

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے فیملی کے ہمراہ اپنی 39 ویں سالگرہ منائی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنی 39 ویں سالگرہ منائی۔ انہوں نے اپنا جنم دن اپنی فیملی کیساتھ منایا۔ ممبئی میں پیدا ہونے والی کرشمہ کپور نے فلمی کیریئر کا آغاز ”پریم قیدی“ سے کیا۔

(جاری ہے)

1996ء میں اداکارہ نے عامر خان کے مدمقابل ”راجہ ہندوستانی“ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس فلم نے کرشمہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ انہوں نے ”دل تو پاگل ہے‘ بیوی نمبر ون‘ راجہ بابو‘ اور ’ہم ساتھ ساتھ ہیں“ جیسی کامیاب فلمیں بالی ووڈ کو دیں۔ 2003ء میں بھارت کے معروف بزنس مین سنجے کپور کسیاتھ شادی کرکے وہ اب خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔