پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام مل گیا

بدھ 10 دسمبر 2014 17:52

پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام مل گیا

اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر 2014ء) پاکستان کی بیٹی اور قوم کا فخر ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام وصول کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین لڑکی بن گئی ہیں، یہ اعزاز ملالہ یوسف زئی اور بھارت کے کیلاش ستیارتھی کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انعام دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوبل کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملالہ اور کیلاش ستیارتھی امن کے علمبردار ہیں، ملالہ تعلیم کے دشمنوں کے خلاف ڈٹ گئیں جبکہ کیلاش نے چائلڈ لیبر کے خلاف شعور اجاگر کرنے میں کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام سمیت کسی مذہب میں تشدد کی گنجائش نہیں اور کوئی بھی مذہب خودکش حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کا فروغ ملالہ کا مشن ہے۔

متعلقہ عنوان :