ایڈیلیڈ ٹیسٹ: دوسرے دن آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر، سٹیون سمتھ اور کپتان مائیکل کلارک کی سنچریوں کی بدولت اپنی پوزیشن مستحکم کرلی،

سٹیون سمتھ نے 103 رنز میں 14 چوکے لگائے،کلارک نے 18 چوکوں کی مدد سے 128 رنز بنائے،دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے7 وکٹ کے نقصان پر 517 رنز بنا لیے دوسرے دن کھیل بارش اور خراب روشنی سے متاثر رہا اور کئی بار کھیل کو درمیان میں روک دینا پڑا، بھارت کی جانب سے محمد شامی اور ورون آرون نے دو، دو جبکہ ایشانت شرما اور کرن شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

بدھ 10 دسمبر 2014 20:05

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: دوسرے دن آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر، سٹیون سمتھ اور کپتان ..

ئٍایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) ایڈیلیڈ میں پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر، سٹیون سمتھ اور کپتان مائیکل کلارک کی سنچریوں کی بدولت اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے،ایڈیلیڈ ٹیسٹ: دوسرے دن سمتھ اور کلارک کی سنچریاں،سٹیون سمتھ نے 103 رنز میں 14 چوکے لگائے،دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے سات وکٹ کے نقصان پر 517 رنز بنا لیے تھے۔

دوسرے دن کھیل بارش اور خراب روشنی سے متاثر رہا اور کئی بار کھیل کو درمیان میں روک دینا پڑا،کھیل خراب روشنی کے سبب وقت سے پہلے روک دیا گیا اور ایسی اطلاعات ہیں کہ کل کھیل مقررہ وقت سے پہلے شروع ہوگا اور آج کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے شاید آنے والے تینوں دن کھیل قبل از وقت شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 354 سے آگے کھیلنا شروع کیا اور صرف کپتان مائیکل کلارک کا وکٹ گنوا کر اس نے 517 رنز بنا لیے۔

کلارک نے 128 رنز میں 18 چوکے لگائیکلارک کا وکٹ 128 رنز پر کرن شرما نے لیا جبکہ سمتھ ابھی 162 رنز پر کھیل رہے ہیں اور ان کے ساتھ میچل جونسن کریز پر ہیں۔اگر پہلے دن کے کھیل کی خاص بات ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری تھی تو دوسرے دن سٹیون سمتھ اور کپتان مائیکل کلارک کی سنچریاں تھیں۔ واضح رہے کہ کلارک پیٹھ میں تکلیف کی وجہ سے ریٹائر ہو گئے تھے اور آج انھوں نے 60 رنز کے بعد پھر سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تھا۔

وارنر نے 19 چوکوں کی مدد سے145 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ کلارک نے 18 چوکوں کی مدد سے 128 رنز بنائے۔منگل کو آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا۔لیکن ابتدائی نقصان کے بعد ڈیوڈ وارنر اور کپتان کلارک نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔جہاں وارنر نے سنچری بنائی وہیں کلارک نے نصف سنچری سکور کی۔

تاہم وہ 60 رنز بنانے کے بعد کمر میں تکلیف کی وجہ سے بلے بازی کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکے۔ڈیوڈ وارنر نے 163 گیندوں پر 145 رنز کی شاندار اننگز کھیلیان دونوں کے علاوہ سٹیون سمتھ نے 72 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو وہ کریز پر موجود تھے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی اور ورون آرون نے دو، دو جبکہ ایشانت شرما اور کرن شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی مہندر سنگھ دھونی کے بجائے وراٹ کوہلی کر رہے ہیں کیونکہ دھونی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔بھارت کی جانب سے اس میچ میں کرن شرما کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔یہ ٹیسٹ میچ آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کی ناگہانی موت کی وجہ سے پانچ دن کی تاخیر سے شروع ہوا ہے۔میچ شروع ہونے سے پہلے ایک بار پھر دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں اور ناظرین نے آنجہانی فل ہیوز کو خراج تحسین پیش کیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے فل ہیوز کا نام اس ٹیسٹ میں ٹیم کے تیرہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا ہے۔