پاکستان ویمن کبڈی بھارت میں فتح کے جھنڈے گاڑھنے لگی،

پانچویں ورلڈ کپ میں میکسیکو کے بعد انگلینڈ کو بھی ہرا دیا،اعصاب شکن مقابلے کا اسکور 39-37رہا

بدھ 10 دسمبر 2014 22:08

پاکستان ویمن کبڈی بھارت میں فتح کے جھنڈے گاڑھنے لگی،

کھنہ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) پاکستان ویمن کبڈی بھارت میں فتح کے جھنڈے گاڑھنے لگی پانچویں ورلڈ کپ میں میکسیکو کے بعد انگلینڈ کو بھی ہرا دیا۔ بھارتی شہر کھنہ میں جاری پانچویں کبڈی ورلڈ کپ میں قومی ویمن ٹیم انگلینڈ کے مدمقابل ہوئی۔

(جاری ہے)

پھرتی اور زور آزمائی کے اس مقابلے میں پاکستانی ویمن کبڈرز نے زبردست کھیل پیش کیا۔ میکسیکو کے خلاف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے والی قومی ویمن کبڈی ٹیم نے انگلینڈ کو بھی شکست دے دی۔ اعصاب شکن مقابلے کا اسکور انتالیس سینتیس رہا۔ نو دسمبر کو مینز اور ویمن دونوں کبڈی ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے تھے۔

متعلقہ عنوان :