پی آئی اے کی تربت جانے والی پرواز خرابی کے باعث کراچی اتار لی گئی

جمعرات 11 دسمبر 2014 11:11

پی آئی اے کی تربت جانے والی پرواز خرابی کے باعث کراچی اتار لی گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) پی آئی اے کی تربت جانے والی پرواز انجن میں خرابی کے باعث کراچی اتار لی گئی ، مزید تین پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں ۔ پی آئی اے کی کراچی سے تربت جانے والے پرواز پی کے 521 کو انجن میں خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ذرائع کے مطابق فضا میں موجود طیارے میں صبح 7بج کر 40 منٹ پر اچانک انجن فیل ہوگیا جس کے بعد پرواز کو واپس کراچی اتار لیا گیا ۔ طیارے میں خرابی کی وجہ سے مزید تین پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جن میں تربت سے کراچی آنے والی پی کے 522، کراچی سے کوئٹہ جانے والی 525 اور کوئٹہ سے کراچی آنے والی 526 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :