بپاشا باسو کی ہارر فلم ”الون “ نے شائقین کے رونگھٹے کھڑے کر دئیے

جمعرات 11 دسمبر 2014 11:50

بپاشا باسو کی ہارر فلم ”الون “ نے شائقین کے رونگھٹے کھڑے کر دئیے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء ) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کی نئی ہارر فلم ”الون “کے ٹریلر نے شائقین کے رونگٹھے کھڑے کر دیئے ۔ اداکارہ دھڑ جڑی بہنوں کے کردار میں جلوہ گر ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھوشن پاٹیل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی دھڑ جڑی دو بہنوں کی ہے جو ہمیشہ ساتھ رہنے کا وعدہ کرتی ہیں ۔ لیکن ایک کی موت کے بعد انہیں الگ ہونا پڑ جاتا ہے ۔ ساتھ رہنے کا وعدہ توڑنے پر مرنے والی بہن کا بھوت واپس آکر دوسری کی زندگی اجیرن کر دیتا ہے ۔ ہارر فلم میںِ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :