ماہرہ خان اپنے ڈرامے کی سی ڈیز سیاستدانوں کو دینے کیلئے تیار

جمعرات 11 دسمبر 2014 12:00

ماہرہ خان اپنے ڈرامے کی سی ڈیز سیاستدانوں کو دینے کیلئے تیار

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء)بھارت میں پاکستانی سیریل ’ہم سفر‘ سے شہرت پانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ہندی فلمیں دیکھنا بہت پسند ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرہ نے ممبئی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں اپنے سیریل کی وجہ سے شہرت پانے پر انھیں بہت خوشی ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مائرہ خان کا کہنا تھا کہ اگر سیاست دانوں کو ان کے ڈرامے کی سی ڈیز دینے سے مسئلہ حل ہوتا ہو تو وہ خوشی خوشی یہ سی ڈیز ان کو دینے کو تیار ہوں گی۔