ڈالر کے مقابلے ’روپیہ‘ مزید تگڑاہوگیا

جمعرات 11 دسمبر 2014 12:00

ڈالر کے مقابلے ’روپیہ‘ مزید تگڑاہوگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) سکوک بانڈکے اجراءکے بعد پاکستان میں ڈالر کی قدرمیں گراوٹ شروع ہوگئی ہے اور جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں مزید 27پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ ذرائع کے مطابق27پیسے کمی کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت100.65روپے ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قدرمیں 23پیسے کمی دیکھی گئی ۔ ذرائع کاکہناتھاکہ سکوک بانڈز کے اجراءکی وجہ سے ڈالر کی قدرمیں کمی آئی ہے جبکہ بینکوں نے بھی ڈالر دینا شروع کردیئے ہیں جس کی وجہ سے ڈالرکی قدرمیں کمی ہوئی اور مزید کمی کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :