بنگلہ دیش آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے انکار کے بعد کینیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے

جمعرات 11 دسمبر 2014 12:22

بنگلہ دیش آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے انکار کے بعد کینیا کی ٹیم ..

کراچی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء ) کینیا کی ٹیم سیریز کے پانچوں میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ دورہ پاکستان کا مقصد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بتدریج شروع کرنا ہے جو تین مارچ 2009میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے حملے کے بعد سے منقطع ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ سے ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے مذاکرات کیے تھے لیکن بنگلہ دیش نے آئی سی سی کی صدارت کیلیے مصطفیٰ کمال کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو بھی اپنی اے ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے انکار کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آئرلینڈ اپنی ٹیم اس سال پاکستان بھیجنے پر آمادہ ہوگیا تھا لیکن کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردی کے واقعے نے یہ دورہ بھی نہ ہونے دیا۔ اس تمام عرصے میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان آکر میچز کھیلتی رہی ہے تاہم وہ ون ڈے انٹرنیشنل نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :