چیمپئنز ٹرافی ہاکی، شاہینوں کے شاندار کھیل نے ہالینڈ کی سٹی گم کر دی

جمعرات 11 دسمبر 2014 13:28

چیمپئنز ٹرافی ہاکی، شاہینوں کے شاندار کھیل نے ہالینڈ کی سٹی گم کر دی

بھونیشور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -11 دسمبر 2014ء ) چیمپئنز لیگ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ہالینڈ کو 2کے مقابلے میں 4گول سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں میچ کے آغاز پر ہی ہالینڈ نے جیروئن ہیرٹبرگر کے شاندار گول کی بدولت برتری حاصل کی تاہم پاکستان نے دوسرے کوارٹر کے آغاز پر محمد توثیق کی مدد سے حساب چکتا کر دیا ۔

(جاری ہے)

کپتان محمد عمران نے دوسرے کوارٹر کے اختتام سے ایک منٹ قبل ملنے والے پنیلٹی کارنر پر کوئی غلطی نہ کرتے ہوئے پاکستا ن کی برتری دوگنی کر دی ۔ ہالینڈ نے میچ کے 38ویں منٹ میں کونسٹیٹیجن جونکر کی مدد سے مقابلہ 2-2گولز سے برابر کر دیا تاہم پاکستان نے ہالینڈ پر پریشر بڑھاتے ہوئے محمد عرفان کی مدد سے تیسرا گول داغ کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ۔میچ کا چوتھا گول بھی محمد عرفان نے ہی کیا ۔ پاکستان کے دفاعی کھلاڑیوں نے شاندا ر کھیل کا مظاہرہ کر تے ہوئے 2یقینی گول بچا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کر دار ادا کیا ۔ 1998ء کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے 12مقابلوں میں گرین شرٹس کی یہ پہلی فتح ہے ۔

متعلقہ عنوان :