تحصیل گمبٹ میں میں نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کر دیا
جمعرات 11 دسمبر 2014 13:36
خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) تحصیل گمبٹ کے علاقے کیٹی کھوڑو کے گوٹھ اسماعیل چاپڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان سعید احمد ولد عبداللہ کھوڑو کو اغواء کرنے کے بعد قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی تاحال رپورٹ درج نہیں ہوسکی تھی۔ تحصیل نارا کے علاقے ممتاز چینل کے قریب نارا کینال سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
دیہاتیوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش نہر سے نکلوا کر اسپتال منتقل کردی ہے تاحال لاش کی شناخت نہ ہوسکی تھی۔ ٹھری میرواہ کے گوٹھ محرم اسلامی میں 22 سالہ امیر علی ولد غوث بخش اسلامی نے گھریلو پریشانیوں کے باعث پستول سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ لاش اسپتال پہنچائی گئی‘ کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔(جاری ہے)
پیر گوتھ پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم ہادی بخش لوند کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کررہا تھا پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی‘ جوابی فائرنگ کے دوران دیر ملزمان فرار ہوگئے‘ گرفتار ملزم کے قبضے سے 6 سال قبل پولیس انسپکٹر عبدالکریم میتلو سے چھینی گئی کلاشنکوف برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے‘ ملزم پر 8 سے زائد مختلف نوعیتوں کے مقدمات درج ہیں۔ کنب میں پولیو ٹیم پر حملہ کرکے لیڈی ہیلتھ ورکر عرفانہ کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم محمد نواز کو گرفتار کرکے اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ واقعے کے باعث فقیرآباد میں پولیو مہم معطل ہوگئی ہے‘ پولیو ٹیموں نے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ خیرپور اے سیکشن تھانے کی حدود اسٹیشن روڈ سے مقامی مسجد کے نائب خطیب مولوی محمد شاہ جیلانی کو اغواء کرلیا گیا ہے‘ مغوی کی موٹر سائیکل لاوارث حالت میں کھڑی ملی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ چند روز قبل داعش کے نام سے پمفلٹ تقسیم کئے گئے تھے جس کے شبہ میں خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.