ملتان سے سیہون جانے والی کارخواتین اور بچو ں سمیت اغواء

جمعرات 11 دسمبر 2014 13:36

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) ملتان سے سیہون جانے والی کار کو خیرپور کی حدود قومی شاہراہ پر روک کر نامعلوم مسلح افراد نے بچوں اور خواتین سمیت دیگر افراد کو اغواء کرلیا۔ بعد ازاں لاڑکانہ کے تھانے بقاپور ک حدود اوٹھو بائی پاس پر خواتین وبچوں کو اتار کر 2 افراد محمد اقبال اعوان اور محمد ابراہیم اعوان کو کار سمیت لیکر نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

خواتین گل ناز اعوان اور شمین خاتون اعوان نے پولیس کو بتایا کہ سکھر بائی پاس سے 20 منٹ کے سفر کے بعد ملزمان نے اسلحہ کے زور پر کار روکی اور لاڑکانہ میں خواتین وبچوں کو اتار کر 2 افراد کو کار سمیت اغواء کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر کی فوری کارروائی کرکے بازیاب کرانے کا ہکم دیا ہے اس سلسلے میں سکھر ولاڑکانہ کے ڈی آئی جیز کو کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی ہدایت بھی کردی ہے

متعلقہ عنوان :