بھارت میں 15ہزار سے زائد پاکستانی غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں ‘ بھارتی میڈیا

جمعرات 11 دسمبر 2014 13:58

بھارت میں 15ہزار سے زائد پاکستانی غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں ‘ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) .بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق بھارت میں 15ہزار سے زائد پاکستانی غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں،یہ ایسے پاکستانی شہریوں کی تعداد ہے جن کے ویزے کی مدت ختم ہوچکی اس کے باوجود وہ واپس پاکستان نہیں آئے۔راجیہ سبھا میں اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رججو نے کہا کہ 31دسمبر 2013تک بھارت میں 15179پاکستانی غیر قانونی طور پر قیام پزیر تھے۔

اس سلسلے میں مہاراشٹر ا دوسرے نمبر پر جہاں سب سے زیادہ پاکستانی ٹھہرے ہیں جن کے ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہے۔پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ راجستھان میں8500پاکستانی غیر قانونی طور پر موجود ہیں۔ مہارشٹرا میں2023، مدھیہ پردیش (1,779)، گجرات (1,694)، اتر پردیش (341) اور مغربی بنگال میں (220) پاکستانی غیر قانونی قیام پزیر ہیں۔

(جاری ہے)

ان ریاستوں میں راجستھان، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور گجرات میں اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے۔راجیہ سبھا کے رکن نارائن لال پنچاریا نے یہ سوال کیا کہ گزشتہ دس سال میں بھارت آنے والے ان پاکستانیوں کی تعداد بتائی جائے جوویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود واپس اپنے وطن نہیں گئے۔وزیر مملکت نے کہا کہ 2013میں74,569 پاکستانی بھارت پہنچے ‘ 58 کواسی سال ملک بدر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :