نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی، کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 74 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

جمعرات 11 دسمبر 2014 14:34

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی، کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 74 پیسے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 74 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے ۔نپیرا کے مطابق کمی اکتوبر کے مہینے کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں فرنس آئل کی خریداری میں تقریبا 3ہزار روپے فی میٹرک ٹن کا فائدہ ہوا ہے۔فیول کی لاگت میں ایک ارب 4کروڑ روپے کمی ہوئی ہے، موسم سرما میں ہائیڈل ذرائع سے بجلی کی پیداوار نصف سے بھی کم رہ جاتی ہے۔عوامی سماعت کے دوران نپیرا حکام نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کے جو نعرے لگائے جارہے ہیں اتنی کمی ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :