عامر خان ہفتے کو لاس ویگاس میں ڈیوون الیگزینڈر سے فائٹ میں ’سونے‘ کے شارٹس پہنیں گے

جمعرات 11 دسمبر 2014 14:47

عامر خان ہفتے کو لاس ویگاس میں ڈیوون الیگزینڈر سے فائٹ میں ’سونے‘ ..

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہفتے کو لاس ویگاس میں ڈیوون الیگزینڈر سے فائٹ میں ’سونے‘ کے شارٹس پہنیں گے۔30 ہزار پاؤنڈ مالیت کے ان شارٹس میں 24 قراط سونا استعمال کیا گیا ہے۔ اور اسکی قیمت تقریباََ پچاس لاکھ پاکستانی روپے ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق تیس ہزار پائونڈ یا پچاس ہزار ڈالر مالیت کی یہ شارٹس دنیا کی منفرد ترین شارٹس ہوں گی!۔ عامر خان کے مطابق میں یہ فائٹ جیت کر دراصل اپنی بیٹی کا مان بڑھانا چاہتا ہوں تاکہ جب وہ اسکول جائے تو ساتھیوں کو بتائے کہ اس کے والد چیمپئن تھے۔ عامر نے کہاکہ اگر میں نے الیگزینڈر کو زیر کرلیا تو پھر فلوئیڈ مے ویدر کو میرا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔