کالعدم تنظیمیں ریلوے ٹریک پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ،ذرائع

جمعرات 11 دسمبر 2014 14:57

کالعدم تنظیمیں ریلوے ٹریک پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ،ذرائع

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) کالعدم تنظیمیں ریلوے ٹریک پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے وفاقی وزارت داخلہ کو رپورٹ دی ہے کہ بلوچستان آرمی ری پبلک دہشتگرد تنظیم ریلوے ٹریک پر ریموٹ کنٹرول بموں سے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس پر وزارت داخلہ نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت آئی جی ریلوے کو ریلوے ٹریک کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ ریلوے ٹریک کی مانیٹرنگ کے علاوہ اسکی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :