الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی اراکین کا مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

جمعرات 11 دسمبر 2014 16:38

الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی اراکین کا مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) الیکشن کمیشن کے صوبائی ارکان نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، اراکین کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے کا مطلب ہوگا کہ ہم قصور وار ہیں، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی ہمیں اخلاقیات کا سبق نہ پڑھائیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن پاکستان کے چاروں صوبائی ارکان نے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ استعفیٰ دینے کا مطلب الزامات کو تسلیم کرنا ہوگا، ہم کسی قسم کی دھاندلی میں ملوث نہیں ہیں۔

صوبائی اراکین نے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی ہمیں اخلاقیات کا سبق نہ پڑھائیں، پی ٹی آئی کے اعتراضات کی کوئی آئینی حیثیت نہیں جبکہ پیپلزپارٹی ہم سے وحیدہ شاہ کیس کا بدلہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی اراکین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں صرف سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے ہٹایا جاسکتا ہے، جسے اعتراض ہے وہ سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرے۔

متعلقہ عنوان :