اسامہ کی غائبانہ بیعت پر سعودی شہری کو 27 سال قیدکی سزا،

ملزم پرقتال ، یمن میں دہشت گردوں کی حمایت،دستی بم، آر پی جی راکٹ اور آٹو میٹک مشین گن جیسے مہلک ہتھیار اپنے پاس غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزامات لگائے گئے

جمعرات 11 دسمبر 2014 18:28

اسامہ کی غائبانہ بیعت پر سعودی شہری کو 27 سال قیدکی سزا،

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے شدت پسند تنظیم القاعدہ کے بانی رہنما اْسامہ بن لادن کے دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد اس کی غائبانہ بیعت کی پاداش میں اپنے ایک شہری کو ستائیس سال قید کی سزا سنادی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی عدالت میں پیش کیے گئے ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں کئی دیگر الزامات بھی عاید کیے گئے ہیں جن میں تکفیری نظریات اپنانے، ان کی ترویج واشاعت کرنے، مسلمان ممالک کی حکومتوں کے خلاف کفر کے فتوے صادر کرنے، القاعدہ سے وابستگی اختیار کرنے، اْسامہ بن لادن کی غائبانہ بیعت کرتے ہوئے سعودی عرب اور دوسرے ملکوں میں قتال کی حمایت کرنے، یمن میں دہشت گردوں کی حمایت اور ان کی مدد کرنے، سعودی شہریوں کو دہشت گرد گروپوں کے لیے بھرتے کرنے، دستی بم، آر پی جی راکٹ اور آٹو میٹک مشین گن جیسے مہلک ہتھیار اپنے پاس غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

الزامات کی فہرست میں شامل دیگر جرائم میں سزا پانے والے عسکریت پسند پر الزام ہے کہ وہ ایک انٹرنیٹ ویب سائٹ پر یمنی القاعدہ کی میڈیا کوریج کرتا رہا ہے۔ ویب سائٹ پر اس کی جانب سے افغانستان اور دوسرے جنگی محاذوں سے حاصل کردہ ویڈٰیوز اور تصاویر بھی پوسٹ کی جاتی رہی ہیں جن کی مدد سے عام شہریوں کو شدت پسندانہ نظریا اپنانے کی ترغیب دینے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :