Live Updates

تحریک انصاف کو پرامن احتجاج سے نہیں روکیں گے، بہتر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی: قائم علی شاہ

جمعرات 11 دسمبر 2014 19:05

تحریک انصاف کو پرامن احتجاج سے نہیں روکیں گے، بہتر سیکیورٹی فراہم کی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر۔2014ء) سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی احتجاج کے موقع پر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو بہتر سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا جھگڑا کسی اور جماعت سے کسی اور جگہ پر ہے لیکن وہ کراچی میں طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کا مظاہرہ پرامن ہوا تو انہیں روکیں گے اور عمران خان سمیت ان کے ساتھیوں کو بہتر سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے روز دہشت گردی کا عنصر موجود ہے لیکن پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیاں چوکس رہیں گی اور تحریک انصاف جہاں دھرنے اور جلسے کرے گی وہاں سیکیورٹی دیں گے۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف 23 مقامات پر احتجاج کرنا چاہتے چاہتی ہے جن میں سے 9 جگہوں پر اتفاق ہو گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات