بنوں ، بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو 17سال قید اور 1لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی

جمعرات 11 دسمبر 2014 20:06

بنوں ، بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو 17سال قید ..

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء ) شمالی وزیر ستان کی معصوم بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو 17سال قید اور 1لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی شمالی وزیر ستان کے علاقہ میر علی کے رہائشی نور آدم ولد شیر آدم نے اپنی رشتہ دار بچی مسماة (ش)کومیر علی سے ورغلہ پسلہ کر مبینہ طور پر اغوا ء کر کے بنوں لایاتھا جس کو ملزم نے مبینہ طورپر زیادتی کانشانہ بھی بنایا بعدازاں مبینہ ملزم گرفتار کر لئے گئے تھے جس پرمقامی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی وکلاء کے دلائل اورگواہان کے بیانات سننے کے بعدجمعرات کے روزملزم کو ایڈیشنل سیشن جج آفتاب آفریدی کی عدالت میں پیشی کے بعد جرم ثابت ہو نے پر 17سال قید اور 1لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی ہے جس کے بعد ملزم کو سزا سنائے جانے کے بعد بنوں سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :