ٹنڈوالہ یار شاہ لطیف پارک میں لگے قیمتی نیم اور سفیدے کے درخت کاٹ دیئے گئے

جمعرات 11 دسمبر 2014 20:26

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء)ٹنڈوالہ یار شاہ لطیف پارک میں لگے ہوئے قیمتی نیم اور سفیدے کے درخت کاٹ دیئے گئے انتطامیہ خاموش عوام میں مایوسی تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ کے سامنے قائم عوام کو تفریحی اورفضائی آلودگی سے بچانے والے شاہ لطیف پارک میں لگے ہوئے قیمتی نیم اور سفیدے کے درخت بلدیہ کے افسران اور عملے کی ملی بگھت سے کاٹ دیئے گے واضح رہے کہ ٹنڈوالہ یار کی عوام کو یہ واحد پر فضا مقام تھا جہاں مرد خواتین سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں اور صبح کی ورزش بھی کرتے ہیں مگر بلدیہ کے افسران اور عملے کی ملی بگھت سے نامعلوم افراد کئی سالوں سے لگے ہوئے قیمتی نیم اورت سفیدے کے درخت کاٹ کر ٹرالی میں ڈال کر لے گے اس حوالے سے میڈیا نے متعدد بار سی ایم او سلمان لوند سے رابطہ کیا تو ان کو صرف یہ کہنا تھا کہ پرانے اور خراب درختوں کو کاٹ کر ان کے پیسے باغ پر ہی لگائے جائیں گے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان درختوں کی کٹائی کے لیے کوئی اشتہار نہیں دیا گیا اور نہ ہی کوئی آکشن کیا گیا جبکہ قانون کے مطابق سرکاری اشیاء کو کاٹنے اور فروخت کر نے کے لیے اشہتار دیا جاتا ہے اور آکشن کروایا جاتا ہے مگر یہاں ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ضلع ٹنڈوالہ یار میں محکمہ جنگلات اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے شجر کاری مہم چلائی گئی تھی اور پورے ضلع میں ہزاروں کی تعداد میں درخت لگائے گے تھے مگر وہ ابھی پھوٹے بھی نہ تھے کہ محکمہ بلدیہ نے شاہ لطیف پارک میں لگے ہوئے ہر ے بھرے درخت چھانٹی کے نام پر کاٹ دیئے ۔