ملالہ کو انعام تعلیم پرنہیں بلکہ مغربی کلچر کے فروغ پر دیا گیا،طالبان

جمعرات 11 دسمبر 2014 20:30

ملالہ کو انعام تعلیم پرنہیں بلکہ مغربی کلچر کے فروغ پر دیا گیا،طالبان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان کےترجمان نے ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام ملنے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ملالہ کو یہ انعام تعلیم نہیں بلکہ مغربی کلچر کے فروغ کی کوشش پر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان محمد خراسانی نے کہا کہ سولہ سال کی بچی میں کون سا کمال ہے کہ اس سے ملاقات کے لئے سربراہان مملکت قطار میں کھڑے ہیں،ترجمان نے کہا کہ ملالہ کے والد نے اسلام اور اسلامی معاشرے کے خلاف مقابلے کے لیے ملالہ کو کھڑا کیا،وسائل پوری قوت کے ساتھ ملالہ کی شہرت کے لئے استعمال ہونا شروع ہوئے، ملالہ نے اپنے والد ضیاءالدین کے ساتھ مل کرمغربی شیطانی قوتوں کی طرف سے پاکستان اور پختون معاشرے کو تباہ کرنے کے لئے معاہدہ کیا۔

اقوام متحدہ میں خطاب،ایوارڈز کی بارش،ملالہ ڈے،اعزازی ڈگریاں اور اب عالمی نوبل انعام تعلیم کی قدر ہے یا مغربی کلچر کے فروغ کی انتہائی کوشش۔ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ جمہوری نظام دنیا کے تمام سابقہ جاہلانہ نظام سے سیاہ اور برا ہے۔ موجودہ دور کے انسان کی پریشانی کا اصل سبب یہی قانونی اور معاشرتی نظام ہے۔