اسد عمر اور احسن اقبال میں ملاقات ختم ، اگلہ دور 13 دسمبر کو شروع ہو گا

جمعرات 11 دسمبر 2014 20:58

اسد عمر اور احسن اقبال میں ملاقات ختم ، اگلہ دور 13 دسمبر کو شروع ہو گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا جس میں حکومت کی جانب سے احسن اقبال اور تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا جس کے تحت اگلا دور 13 دسمبر کو دوسرا دور شروع کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس دور میں حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :