ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی،

سونے کی فی تولہ کی قیمت 47 ہزار 400 روپے سے کم ہوکر 47 ہزار 200 روپے پر آگئی

جمعرات 11 دسمبر 2014 21:00

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی،

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی، جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 6 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1222 ڈالر پر آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے گھٹ گئی جس سے کراچی، حیدرآباد، لاہور،ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ کی قیمت 47 ہزار 400 روپے سے کم ہوکر 47 ہزار 200 روپے پر آگئی اسی طرح 171 روپے کی کمی سے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی دس گرام قیمت 40ہزار 457 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی ۔