چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا

جمعرات 11 دسمبر 2014 21:30

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا

بھبیشور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر۔2014ء) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی جبکہ اس میچ میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے بلجیئم کو 2کے مقابلے 4 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میچ میں رسائی حاصل کر لی ہے جہاں اس کا مقابلہ روائیتی حریف پاکستان سے ہو گا۔چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس میں بھارت اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔یاد رہے اس سے قبل پاکستان نے نیدر لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :