Live Updates

پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت، پولیس نے مردہ شخص کو ایف آئی آ رمیں نامزد کر دیا

جمعرات 11 دسمبر 2014 22:10

پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت، پولیس نے مردہ شخص کو ایف آئی آ رمیں نامزد کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر۔2014ء) 8 دسمبر کو فیصل آبا دمیں دوران احتجاج تصادم کے سبب تحریک انصاف کے کارکن کے جاں بحق ہونے کے واقعے سے متعلق ہر روز نئے حقائق سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس نے اس مقدمے کی ایف آئی میں ایک مردہ شخص کو بھی نامزد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کی طرف سے ایف آئی آر میں فیصل آبا دکے علاقے نثار کالونی سے تعلق رکھنے والے محمد اشرف نامی ایک شخص کو نامزد کر رکھا ہے تا ہم دوران تحقیقات انکشاف ہو ا ہے کہ یہ شخص تو ڈھائی برس قبل 15 مارچ 2012 کو انتقال کر چکا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات