فیصل آبادمیں حالیہ ہنگامے اور پی ٹی آئی کارکن کے قتل کے واقعہ میں ملوث ہوناثابت ہوجائے تو سیاست سے دستبردارہوجاوٴں گا، راناثناء اللہ ،
تحریک انصاف کی قیادت یاکوئی بھی تفتیشی ٹیم یہ بات ثابت کرجائے کہ گزشتہ تین سال کے دوران عابدشیرعلی یامیاں طاہرجمیل میرے گھریاڈیرے پرآئے ہوں تومیں سیاست سے ہمیشہ دستبردارہوکراپنے آپ کوگرفتاری کیلئے پیش کردوں گا،میرے ڈیرے میں کوئی پلان نہیں بنااورنہ ہی انتظامیہ کاکوئی افسرمیرے ڈیرے پرآیا،یہ سب جھوٹ کاایک پلندہ ہے اورالزام تراشی کی سیاست ہے،سابق صوبائی وزیرقانون، 8دسمبر کے واقعہ میں توڑ پھوڑ ،ہراساں اور دیگر جرائم میں ملوث 36سے زائد تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف مقدمات درج ،متعدد افراد گرفتار
جمعرات 11 دسمبر 2014 22:45
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) سابق صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ نے فیصل آبادمیں حالیہ ہونے والے ہنگامے اورتحریک انصاف کے کارکن کے قتل کے واقعہ میں ملوث ہوناثابت ہوجائے تومیں سیاست سے دستبردارہوجاوٴں گا، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے تحریک انصاف کے کارکن حق نوازکی جوایف آئی آردرج کرائی ہے اس میں کہاگیاہے کہ یہ تمام پلاننگ راناثناء اللہ کے ڈیرے پربنائی گئی جس میں وفاقی وزیرمملکت عابدشیرعلی اورممبرصوبائی اسمبلی میاں طاہرجمیل کے علاوہ نورالامین مینگل بھی موجودتھے ،اگرتحریک انصاف کی قیادت یاکوئی بھی تفتیشی ٹیم یہ بات ثابت کرجائے کہ گزشتہ تین سال کے دوران عابدشیرعلی یامیاں طاہرجمیل ان کے گھریاڈیرے پرآئے ہوں تومیں سیاست سے ہمیشہ دستبردارہوکراپنے آپ کوگرفتاری کیلئے پیش کردوں گا،میرے ڈیرے میں کوئی پلان نہیں بنااورنہ ہی انتظامیہ کاکوئی افسرمیرے ڈیرے پرآیا،یہ سب جھوٹ کاایک پلندہ ہے اورالزام تراشی کی سیاست ہے میں نے استعفیٰ ماڈل ٹاوٴن کے واقعہ میں الزام عائدہونے کی بناء پردیاتھا،اس پرمجھ پروزیراعظم یاوزیراعلیٰ کاکوئی دباوٴنہیں تھا،میں نے حکومت کوواضح طورپرکہہ دیاتھاکہ جب تک ماڈل ٹاوٴن کے واقعہ کے مقدمہ میں میں اپنے آپ کوبے گناہ ثابت نہیں کردیتااس وقت تک دوبارہ وزارت کاحلف نہیں اٹھاوٴں گا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.