Live Updates

کراچی میں پی ٹی آئی کا احتجاج،وزیر داخلہ چوہدری نثار کی گورنر،وزیراعلی سندھ و ڈی جی رینجرز سے مشاورت،

جمہوری اظہاررائے سب کاحق ہے ،لیکن امن وامان میں خلل برداشت نہیں ، وفاقی وزیرداخلہ

جمعرات 11 دسمبر 2014 23:32

کراچی میں پی ٹی آئی کا احتجاج،وزیر داخلہ چوہدری نثار کی گورنر،وزیراعلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاج اوردھرنے کے حوالے سے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورڈی جی رینجرزسے مشاورت کی ،چوہدری نثارعلی خان کاکہناتھاکہ جمہوری اظہاررائے سب کاحق ہے ،لیکن امن وامان میں خلل برداشت نہیں ،وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے جمعرات کی شب گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورڈی جی رینجرزسے الگ الگ فون پربات کی ۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے ان رہنماوٴں سے تحریک انصاف کے احتجاجی جلسوں اوردھرنوں کے حوالے سے مشاورت کی ،ان کاکہناتھاکہ جمہوریت میں اظہاررائے پرقدغن نہیں ،آزادی اظہاررائے سب کاحق ہے لیکن امن وامان میں خلل کوبرداشت نہیں کیاجاسکتا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات