کراچی:گینگ وار گروپوں میں تصادم، بم حملے ، فائرنگ سے ایک بچی زخمی، لاش برآمد

جمعہ 12 دسمبر 2014 11:30

کراچی:گینگ وار گروپوں میں تصادم، بم حملے ، فائرنگ سے ایک بچی زخمی، لاش ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) لیاری کے مختلف علاقوں میں گینگ وار کے گروپوں کے درمیان تصادم ، دستی بم حملے اور فائرنگ سے ایک بچی زخمی ہوگئی ، کورنگی بنگالی پاڑہ سے ایک لاش ملی ہے۔ لیاری کا علاقہ گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے اس وقت گونج اٹھا جب گینگ وار کے متحارب گروپوں کے درمیان تصادم شروع ہوا ۔

(جاری ہے)

فائرنگ ، دستی بم حملے بغدادی، کلاکوٹ، پھول پتی لین، نوالین اور دیگر علاقوں میں کئے گئے ۔

فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، کاروبار زندگی معطل ہو گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ۔ کلاکوٹ کے علاقے میں آواران بموں سے ایک دوسرے پر حملے کئے گئے ۔ حملوں میں ایک بچی زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ کورنگی بنگالی پاڑہ سے ایک لاش ملی ہے ، پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :