اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار اگلے ہفتے نجی دورے پر امریکہ روانہ ہوں گی

جمعہ 12 دسمبر 2014 11:44

اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار اگلے ہفتے نجی دورے پر امریکہ روانہ ہوں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء ) اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار اگلے ہفتے نجی دورے پر امریکہ روانہ ہوں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ مدیحہ افتخار نے اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے امریکہ روانہ ہونے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مدیحہ افتخار کا کہنا ہے کہ انسان مسلسل کام کرکے تھک جاتا ہے ، ذہن و دل کو سکون فراہم کرنے کیلئے تفریح بڑی ضروری ہے ۔ دورہ امریکہ میں دوستوں ورشتہ داروں سے ملاقات کرونگی جن سے شوبز کی مصروفیات کی وجہ سے بڑی مدت سے ملاقات نہیں ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :