سعودی عرب میں پاکستانی شہری محمداعظم کا سرقلم کردیا گیا

جمعہ 12 دسمبر 2014 12:29

سعودی عرب میں پاکستانی شہری محمداعظم کا سرقلم کردیا گیا

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) سعودی عرب میں ہیروئن کی اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری محمداعظم کاسرقلم کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ہیروئن کی اسمگلنگ پر اکتوبرکے وسط سے اب تک10پاکستانیوں کوسزائے موت دی جاچکی ہے ‘ رواں سال اناسی افرادکو تختہ دار پرچڑھایا جاچکا ہے ‘ غیرملکیوں کے علاوہ سعودی شہری بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب منشیات کیخلاف حالت جنگ میں ہے کیونکہ اس کا پھیلاؤمعاشرے کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔

متعلقہ عنوان :